0
Wednesday 18 Jan 2012 13:04

سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سے این آر او مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا

سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سے این آر او مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پر پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو این آر او کے ریکارڈ کے ساتھ بدھ کو طلب کر لیا ہے۔ مسٹر جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں اجلاس کے دوران سندھ میں این آر او کے تحت واپس ہونے والے مقدمات کی اصل تعداد کا تعین کیا جائے گا۔ این آر او کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے واپس لئے جانے والے مقدمات کی تعداد بارہ ہزار سات سو چونتسیں اور پراسیکیوٹر جنرل نے صرف چھ بتائی تھی ان متضاد اعداد و شمار کا تذکرہ سپریم کورٹ کے این آر او فیصلے میں موجود ہے۔ اس حوالے سے اصل تعداد معلوم کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے یہ اجلاس بلانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا، چیف جسٹس کی ہدایت پر جسٹس سجاد علی شاہ نے یہ اجلاس بدھ شام 4 بجے طلب کیا ہے اور دونوں لاء افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔
خبر کا کوڈ : 131315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش