0
Friday 20 Jan 2012 00:30

تمام سازشوں کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے، شرجیل میمن

تمام سازشوں کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف پندرہ روز کے اندر لوٹی ہوئی رقم واپس کر دیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا جائیگا۔ دبئی سے واپسی پر کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ وہ اور ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں اور رہیں گے، لوٹے نہیں جو پارٹیاں بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے ساتھ عدالت میں نہ جانا ان کا اپنا فیصلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے۔ اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کیا جائے۔

خبر کا کوڈ : 131691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش