0
Tuesday 24 Jan 2012 20:28

پاکستان غیر ملکی جاسوسوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، صاحبزادہ فضل کریم

پاکستان غیر ملکی جاسوسوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں مفتی محمد حسیب قادری کی قیادت میں علمائے لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کو امریکہ بھارت اور اسرائیل کے مظالم کیوں دکھائی نہیں دیتے، پاکستان غیر ملکی جاسوسوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، اس لیے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کی سکروٹنی کی جائے، حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر قوم کے چار سال برباد کر دیئے ہیں۔
 
صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ جمہوری اور سیاسی قوتوں کی جانب سے ایک دوسرے کو سازشی اور آمروں کی پیداوار قرار دینے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، پی آئی اے، ریلوے، سٹیل ملز اور واپڈا جیسے بڑے قومی ادارے تباہی سے دو چار ہیں، بجلی اور گیس کے بحران نے صنعتوں کا بھٹہ بٹھا دیا ہے، حکومت قومی بنکوں سے دھڑا دھڑ قرضے لے کر افراط زر میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سرمایہ کار اپنے ملک کی بجائے سرمایہ کاری کیلئے بیرونی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ ملاقات کرنے والے وفد میں مولانا مشتاق احمد نوری، مفتی محمد کریم خان، پیر محمد اطہر القادری، مفتی محمد عمران، مولانا نعیم جاوید نوری مولانا محمد علی نقشبندی ،مولانا قاری مختار احمد صدیقی اور دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 132765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش