0
Tuesday 31 Jan 2012 23:43

پاکستان افغان قیادت کے ذریعے مفاہمتی عمل کی کامیابی چاہتا ہے، حنا ربانی کھر

پاکستان افغان قیادت کے ذریعے مفاہمتی عمل کی کامیابی چاہتا ہے، حنا ربانی کھر
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری شورش کی وجہ سے پاکستان نے بہت زیادہ مسائل کا سامنا کیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں افغان قیادت کے ذریعے مفاہمتی عمل کی کامیابی چاہتا ہے۔ جرمن اراکین پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفادات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں تجارتی مراعات کے لیے جرمنی کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ تین رکنی جرمن پارلیمنٹیرینز کے وفد کا تعلق جرمنی کی حکمراں جماعت کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔ جرمن وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ 

خبر کا کوڈ : 134564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش