0
Friday 9 Dec 2011 15:58

امریکی سفیر کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات

امریکی سفیر کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکی سفیر کیمرون منٹر پر واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے لیکن امریکہ اور اتحادی پاکستان کی خودمختاری اور تحفظ کے حوالے سے خدشات دور کریں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں امریکی سفیر کیمرون منٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نیٹو حملوں کے بعد دو طرفہ تعلقات کو پہنچنے والے نقصانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے اپنی حکومت کا موقف دوہراتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس ہے، اس حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی ہے جس میں نیٹو حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندے مارک گراس مین کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 120816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش