0
Thursday 2 Feb 2012 10:37

نادیدہ قوتیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوسبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، حافظ حمد اللہ

نادیدہ قوتیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوسبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، حافظ حمد اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں ‌نے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کے بعد اپنی قوت کو مسلمانوں کیخلاف استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ امریکہ کی گہری اور شاطرانہ چالوں کی بساط نے ایک طرف افغانستان، عراق اور لیبیا کو ملیامیٹ کر ڈالا، ایران زیر عتاب اور پاکستان نشانہ پر ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی نائب و کوئٹہ کے امیر سابق صوبائی وزیر مولانا حافظ حمد اللہ، حاجی عبدالصادق اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ کرہ ارض کے کسی بھی خطے میں اسلامی تعلیمات پر مبنی کسی نظام حکومت کا روادار نہیں ‌ہے اور اسی طرح کسی بھی کوشش کو سبوتاژ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار نے پوری دنیا پر سیاسی غلبہ حاصل کرنے اور اسلامی دنیا کے معاشی وسائل تک رسائی کیلئے جو عسکری مہم جوئی نام و نہاد دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نام سے شروع کی ہے اس کا اصل نشانہ اسلام اور امت مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے عالمی آقائوں کی پیروی میں پوری قوم کو ایک ایسی دلدل کی طرف دھکیلا کہ آج منتخب پارلیمنٹ کی واضح قراردادیں ان مسائل کے حل میں بےبس نظر آ رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 134792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش