1
0
Thursday 2 Feb 2012 20:18

ایران اور پاکستان دنیا کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو سکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

ایران اور پاکستان دنیا کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو سکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ ایران نے جس دلیری اور جواں مردی سے امت مسلمہ کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان اور ایران دونوں برادر ممالک ہیں جو دنیا کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو سکتے ہیں اور ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انقلاب اسلامی ایران کی 33 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ثقافتی قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران، اسلام آباد کی جانب سے ایک نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، دینی اور تقافتی روابط موجود ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے ایرانی انقلاب کی تینتیسویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی لیڈرشپ اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت امت مسلمہ کے لئے رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ نمائش کے افتتاح کے بعد ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک قدیم تقافت رکھتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ثقافتی ورثے کو نئی نسل تک منتقل کیا جائے۔ اس نمائش کی تقریبات میں فنون لطیفہ، ایرانی دستکاریاں، خوشنویسی، مینی ایچر، مینا کاری، کتب، تصاویر، مصوری، ایران کے اسلامی انقلاب کے ثمرات کی فہرست، ایرانی فیچر فلموں کی نمائش نیز قرآن کریم کی ہمخوانی، تواشیح، نعت رسول مقبول ص اور ایرانی روایتی عارفانہ موسیقی کے ساتھ کلام اقبال رہ بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 135010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Grate
ہماری پیشکش