0
Sunday 5 Feb 2012 19:55

نصیرآباد میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

نصیرآباد میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے آباد کے علاقے مانجھوتی میں پولیس چیک پوسٹ کی دیوار کے ساتھ نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے اور ایک زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب سبی کے علاقے بختیار آباد میں کراچی میں رکن صوبائی اسمبلی بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فورسز نے فائرنگ کر دی جس سے 2 مظاہرین جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔


خبر کا کوڈ : 135542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش