0
Monday 6 Feb 2012 23:12

بیرونی امداد کی ایک پائی بھی فاٹا پر خرچ نہیں ہوئی، منیر اورکزئی

بیرونی امداد کی ایک پائی بھی فاٹا پر خرچ نہیں ہوئی، منیر اورکزئی
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر منیر اورکزئی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے لئے بیرونی دنیا سے آنے والی امداد کی ایک پائی بھی فاٹا پر خرچ نہیں کی گئی، پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منیر خان اورکزئی نے کہا کہ قبائلی علاقوں کیلئے ری کنسٹرکشن اپرچونٹی زونز، ساڑھے سات سو ملین ڈالر کے اسپیشل پیکج اور کیری لوگر بل کا اعلان کیا گیا، تاہم قبائلی علاقوں کی فلاح وبہود کے لئے ایک پائی بھی خرچ نہیں کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ بیرونی دنیا سے قبائلی علاقوں کے لئے جو امداد آئی ہے وہ ملک کے دیگر حصوں میں خرچ ہوئی، منیر خان اورکزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام پندرہ ارب روپے تک پہنچایا جو قابل تحسین ہے۔
خبر کا کوڈ : 135892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش