0
Friday 10 Feb 2012 19:47

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں،انفارمیشن آفیسر امریکی قونصلیٹ

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں،انفارمیشن آفیسر امریکی قونصلیٹ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی انفارمیشن آفیسر لسلئی گڈمین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس لعنت کے خلاف پاکستان کی کاوشوں و قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور امریکہ دوست ممالک ہیں، ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا آئندہ بھی تعاون کرتے رہیں گے۔ جمعہ کو اپنے دورہ سرگودھا کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا صرف ایشیاء میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک مقام ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاکستان اور امریکہ دوست ممالک ہیں ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا پاکستان کا اہم ترین شہر ہے مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی سرگودھا کے لوگ مہمان نواز اور پیار کرنے والے ہیں۔ 

امریکی قونصلیٹ کی انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان اور امریکہ کے صحافیوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کی خواہاں ہے اس سے نہ صرف دونوں ممالک میں ذرائع ابلاغ کو فروغ ملے گا بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکے گا۔ 

دوسری جانب امریکی قونصلیٹ کی انفارمیشن آفیسر کے دورہ سرگودھا پر مذہبی و سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان سرگودھا ڈویژن کے صدر نے اپنے ایک بیان میں امریکی قونصلیٹ کے عہدیدار کی سرگودھا آمد کو امن و امان کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت امریکیوں کی سرگرمیوں کو لاہور تک ہی محدود رکھے، ان کے سرگودھا اور فیصل آباد میں دورے ان کے نجس عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی سرگودھا سٹی کے امیر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی پاکستان بھر میں سرگرمیاں تشویش ناک ہیں ان کے لگتا ہے کہ یہ مقامی سطح کے لوگوں سے روابط کر کے امن و امان خراب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ 

خبر کا کوڈ : 136818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش