0
Monday 13 Feb 2012 15:47

بھارت میں ہماری زندگیاں محفوظ ہے نہ ہمارا مال، شبیر شاہ

بھارت میں ہماری زندگیاں محفوظ ہے نہ ہمارا مال، شبیر شاہ
اسلام ٹائمز۔ حریت (ع) کے لیڈر اور فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے رفیع آبار میں فوج کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یہاں فوج موجود ہے اور اسے کالے قوانین کا تحفظ حاصل ہے تب تک یہاں کشمیریوں کا قتل عام ہوتا رہے گا۔ فریڈم پارٹی کی جانب سے موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عاشق احمد راتھر کے پس ماندگان سے اظہار تعزیت کر نے کیلئے کل شبیر احمد شاہ کو رفیع آ باد جا نا تھا لیکن پولیس نے انہیں خانہ نظر بند کر دیا۔ خانہ نظر بندی کے دوران شاہ صاحب نے سوگوار کنبے سے اظہار تعزیت کیا ہے اور علاقہ بھر کے لو گوں کی طرف سے اس بلا جواز سفاخانہ قتل کے خلاف احتجاج کو بر حق قراردیا ہے ۔شاہ صاحب نے کہا ہے یہ قتل ایک کشمیر نوجوان کا قتل ہے 32آر آر کے اہلکاروں نے بقول ان کے علاقہ میں مو جود مجاہد ین کے خلاف کاروائی کے دوران سرزدہوا ہے۔ شاہ صاحب نے کہا کشمیر ی قوم اس معصوم کے قتل کو بھارتی پرائم منسٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اس یقین دہا نی کے پس منظر میں دیکھتی ہے جسمیں بھارتی پرائم منسٹر نے کشمیر ی قوم کو یقین دلا یا تھا کہ فوج جنگجوئو سے نمٹتے وقت کسی معصوم کو زک نہیں پہنچا ئیگی بلکہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس سے کا م لیا جائے گا۔ شاہ صاحب نے کہا کشمیر یوں کی نسل کشی کو چھپانے کیلئے بھارت سرکار کبھی زیرو ٹالرنس کی خوش آ ئندبات کر تا ہے کبھی قتل نا حق پر پردہ ڈالنے کیلئے کمیشن بٹھانے کی تسلی آ میز اصطلاح استعمال کر تا ہے۔ بیان کے مطابق ماضی میں ہو ئے معصوموں کے قتل ناحق کا ذکر کر تے ہو ئے شاہ صاحب نے کہا آ ج تک کسی قاتل کو سرعام سزا نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا حدیہ ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے سنگین جرائم میں ملوث فو جیوں کو سزا دینے کی ایسی تاویل کی ہے جس سے کشمیر ی قوم بہت ما یوس ہو ئی ہے۔ شاہ صاحب نے کہا ہم چو نکہ غلام ہیں اسلئے نہ ہماری زندگی محفوظ ہے اور نہ ہمارا مال محفوظ ہے انہوں نے اُ ن شہیدوں کی فکر ی پختگی اور اخلاقی برتری کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اپنی زندگیاں قوم کے جان ومال کو محفوظ کر نے کیلئے نچھاور کیں ۔
خبر کا کوڈ : 137483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش