0
Sunday 19 Feb 2012 00:36

پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا، شیری رحمٰن

پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا، شیری رحمٰن
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستانی سفیر نے امریکی ایوان نمائندگان میں بلوچستان کے حوالے سے قرارداد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ارکان کانگرس کے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد اقوام متحدہ کے رکن ملک اور اقوام متحدہ کے دوست ملک کی علاقائی سالمیت پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

پاکستان کیلئے یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے اس صوبے میں منتخب اسمبلی موجود ہے جبکہ صوبے کی قومی اسمبلی میں بھی نمائندگی موجود ہے۔ بلوچستان کے مسائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ بلوچستان کے اندرونی معاملات کو حل کرنا پاکستانیوں اور اس کےجمہوری اداروں کا کام ہے۔ اس قرارداد کے پس پردہ افراد کو ہماری نصیحت ہے کہ اپنے فکریں اور تشویش اپنے گھر تک ہی محدود رکھیں۔ اس طرح کے اقدامات پاک امریکا تعلقات کو بری طرح متاثر کریں گے۔ پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں لیکن پاکستان کے وقار، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی قیمت پر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 138853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش