0
Friday 24 Feb 2012 20:38

پشاور دھماکہ، جاں بحق پولیس اہلکاروں کو سپردخاک کر دیا گیا

پشاور دھماکہ، جاں بحق پولیس اہلکاروں کو سپردخاک کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ سی ڈویژن پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیو الے ایس ایچ او منور خان، اے ایس آئی داوئی خان، فلک ناز اور خان بادشاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کی گئی، کوہاٹ اڈہ دھماکہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ اس موقع پر جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کرامت اﷲ خان، صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین، آئی جی پی اکبر خان ہوتی، چیف کیپٹل سٹی پولیس امیتاز الطاف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں، جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کر دیا گیا، دریں اثناء گزشتہ روز کوہاٹ اڈہ پشاور میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ بھانہ ماڑی میں درج کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 140476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش