0
Sunday 26 Feb 2012 01:10

امریکی جاسوس طيارہ شمالی وزيرستان ميں گر کر تباہ

امریکی جاسوس طيارہ شمالی وزيرستان ميں گر کر تباہ
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزيرستان ميں ایک امريکی جاسوس طيارہ گر کر تباہ ہو گيا ہے، ذرائع کے مطابق جاسوس طيارہ ميرعلی کے علاقے مچھی خيل ميں آبادی سے دور ويرانے ميں گر کر تباہ ہوا، مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اچانک زوردار دھماکوں کی آوازيں سنيں اور ديکھا تو گرنے والے جاسوس طيارے کے ملبے ميں آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے، ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد سيکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہيں دی جا رہی۔
 
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی ڈرون طيارے کو علاقے ميں موجود شدت پسندوں نے مار گرايا ہے، جبکہ مقامی لوگ تباہ شدہ جاسوس طيارے کا ملبہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہيں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک امریکی ڈرون طیارہ وزیرستان میں گر کر تباہ ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 140800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش