0
Tuesday 28 Feb 2012 12:46

گلگت جانیوالی مسافر بس پر کوہستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 19 افراد جاں بحق، 6 زخمی

گلگت جانیوالی مسافر بس پر کوہستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 19 افراد جاں بحق، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر کوسٹر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہيں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس جب آج صبح کوہستان کے سنسان علاقے ہربن نالہ پہنچی تو 10 کے قريب نامعلوم مسلح افراد نے بس روک کر مسافروں کو اُتار کر ان کا شناختی کارڈ چيک کيا, جس کے بعد انہيں ايک قطار ميں کھڑا کر کے گولياں مار ديں، جس سے 18 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے، زخميوں کو قريبی شہر چلاس منتقل کر ديا گيا ہے جہاں کچھ زخميوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ کوسٹر ميں 25 افراد سوار تھے، فوری طور پر ملزمان کے بارے ميں پتہ نہيں چل سکا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس پر کوہستان کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شٹیال کے مقام پر ہربن نالہ کے قریب بس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی۔ لاشوں کو شٹیال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاں فائرنگ کی گئی وہ ویران علاقہ ہے اور موبائل بھی کام نہیں کرتے۔ جائے وقوعہ سے گزرنے والی گاڑیوں نے مقامی افراد کو اطلاع دی, جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ صبح کی نماز کے بعد پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 28 افراد سوار تھے۔ آزاد ذرائع بس میں مسافروں کی تعداد 39 بتا رہے ہیں۔
مسافر کوچ مشاب روم نامی ٹریول کمپنی کی ہے اور اسکا نمبر ایٹ تھری سیون ون ہے۔ ڈی سی او کوہستان عاقل بادشاہ نے واقعہ میں اٹھارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ مرنے والوں کا تعلق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوہستان میں مسافر بس پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد انیس ہو گئی ہے، دہشتگردی کے واقعے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 141471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش