0
Tuesday 27 Oct 2009 15:39
اسرائیل فلسطینیوں سے امتیازی سلوک بند کرے

اسرائیل فلسطینیوں کو پانی سے محروم کر رہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسرائیل فلسطینیوں کو پانی سے محروم کر رہا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کہا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینی شہریوں کو پینے والے پانی کے چشموں پر جانے سے روک رہے ہیں جس سے ان کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمنسٹی کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام یہودی آباد کاروں کو پانی کے مقامات پر جانے کی نہ صرف اجازت دیتے ہیں بلکہ انہیں ہر قسم کا تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں، دوسری جانب انہی علاقوں میں آباد فلسطینی شہریوں کو پانی کے کنوؤں پر جانے سے روک دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مقبوضہ علاقون میں سوئمنگ پولز اور زرعی اراضی کیلئے پانی کی وافر مقدار موجود ہے تاہم فلسطینیوں کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ فلسطینی شہریوں کو یہودی آباد کاروں کی بہ نسبت پانی کے حصول میں چار گنا زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ مشکلات دس گنا تک پہنچ چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی علاقوں میں فلسطینیوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے، انہیں پانی کی فراہمی میں مشکلات کے ساتھ دیگر بنیادی سہولتوں کے فقدان کا بھی سامنا ہے۔ اسرائیلی حکام فلسطینی شہریوں کو نئے کنوئیں کھودنے کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی پہلے سے موجود کنوؤں کی مرمت کی اجازت فراہم کی جا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باعث مغربی کنارے کے 2 لاکھ افراد صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک کو ختم کرتے ہوئے انہیں پانی سمیت تمام دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 13966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش