0
Wednesday 29 Feb 2012 22:47

بلوچستان کی موجودہ صورت حال بہت سے ممالک کی مداخلت کے باعث ہے، وزیر دفاع

بلوچستان کی موجودہ صورت حال بہت سے ممالک کی مداخلت کے باعث ہے، وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ بےنظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے مدینہ منورہ کیلئے شروع کی گئی پہلی پرواز کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ اہم اور سنجیدہ ہے، حکومت اس مسئلہ کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں رضا ربانی کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی بلوچستان کے مسئلہ کا حل نکالنے میں مصروف ہے، وزیر دفاع نے نام لیئے بغیر کہا کہ پاکستان کی ترقی بعض ممالک کو پسند نہیں۔ 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، قومی ائیرلائن کے بارے میں کرپشن سے متعلق اخباری خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے احمد مختار کا کہنا تھا کہ ہم نے نئے طیاروں کی خریداری کی بجائے لیز پر طیارے لینے کا معاہدہ کرنا تھا، کرپشن تو تب ہوتی ہے جب رقم کی ادئیگی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منفی خبروں کے باعث یہ معاہدہ بھی مؤخر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 141872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش