0
Thursday 1 Mar 2012 09:52

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا پنجاب سے سینیٹ انتخابات مشترکہ لڑنے کا اعلان

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا پنجاب سے سینیٹ انتخابات مشترکہ لڑنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں پنجاب سے سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والے اجلاس میں دونوں جماعتوں کے امیدواروں کو مشترکہ امیدوار قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیے دونوں جماعتیں اپنے اتحاد کا مظاہرہ کریں گی۔ اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اراکین صوبائی اسمبلی اپنی اپنی پارٹیوں کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

اجلاس میں صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہی، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر، صدر پی پی پی پنجاب امتیاز صفدر وڑائچ، وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق نے سینیٹ کے انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا اور طے کیا گیا کہ بابر اعوان، اسلم گل اور کامل علی آغا دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔
 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھر ی شجاعت حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔ دونوں جماعتوں کا اتحاد آئندہ بھی برقرار رہے گا۔ اجلاس سے صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کو فخر ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے اراکین مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا انتخاب جیت کر ایوان بالا میں اکثریت ثابت کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہمی امور خورشید شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے سینیٹ کے امیدواروں کو مشترکہ طور پر ووٹ ڈالے ائے گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ممبر اپنی پارٹی سے محبت رکھتا ہے۔ اور نامزد امیدواروں کو کامیاب کروائے گا۔
خبر کا کوڈ : 141971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش