0
Wednesday 29 Feb 2012 00:18

20ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی، صدر نے دستخط کر دیئے

20ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی، صدر نے دستخط کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف زرداری نے بیسویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد ترمیم آئین کا حصہ بن گئی ہے، صدر کا کہنا تھا کہ بیسویں آئینی ترمیم شفاف انتخابات کی ضمانت ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر آصف زرداری نے بیسویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کئے، بیسویں آئینی ترمیم کے آئین کا حصہ بن جانے کے بعد حالیہ ضمنی انتخابات کو آئینی تحفظ حاصل ہوگیا ہے۔ اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ بیسویں ترمیم آئین میں شامل ہونے سے ملک میں جمہوری استحکام آئے گا۔ بیسویں آئینی ترمیم کے مطابق نگران وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف مل کر کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر بھی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہو گا۔ الیکشن کمشنر اور کمیشن کے چار مستقل ارکان کی تقرری پانچ سال کیلئے ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 141614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش