0
Tuesday 6 Mar 2012 23:45

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر فائزہ رشید نے استعفیٰ دیدیا

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر فائزہ رشید نے استعفیٰ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر فائزہ رشید نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے، اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایوان میں پہلے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ ہزارہ میں ایک خاتون گائنا کالوجسٹ سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی کم اور اپنے پرائیویٹ کلینک میں مریضوں کا علاج زیادہ کرتی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے اسمبلی کے موجودہ سیشن میں بھی تحریک استحقاق جمع کرائی تھی، جسے ایوان نے منظور کیا تاہم ایک حکومتی نمائندہ اس تحریک میں روڑے اٹکارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ عوامی نمائندہ ہیں اور قوم کی خدمت کیلئے ایوان میں بیٹھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر میں اسمبلی فلور پر قوم کی اچھی طرح ترجمانی نہیں کررہی تو مجھے یہاں بیٹھے کا کوئی اختیار نہیں، اس لئے میں احتجاجاً اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہورہی ہیں، فائزہ رشید نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ سپیکر کو بھجوا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 143528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش