0
Monday 2 Nov 2009 14:30

پاکستان کھیل کھیلنا بند کرے،دوبارہ دہشت گردی ہوئی تو سخت جواب دینگے،بھارت

پاکستان کھیل کھیلنا بند کرے،دوبارہ دہشت گردی ہوئی تو سخت جواب دینگے،بھارت
نئی دلی:بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے صبر کا امتحان نہ لے اور مزید کھیل کھیلنا بند کرے،سرحد پار سے ممبئی حملوں جیسے مزید حملے ہوئے تو سخت جواب دینگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے شہر مدورائے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی چدم برم نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارت کے صبر کی انتہا ہو گئی،پاکستان کو بتا دیا کہ ممبئی حملے آخری کارروائی ہیں۔دہشتگردوں نے حملہ کیا تو سخت جواب دینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے مزید حملے ہوئے تو برداشت نہیں کئے جائیں گے۔بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پر دہشت گرد کارروائی سے نمٹنے اور اس کا بھر جواب دینے کی مکمل صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کھیلنا بند کر دے، ممبئی حملے آخری کھیل ہونا چاہئے۔ دہشت گردوں نے پاکستانی سرزمین سے حملہ کیا تو سخت جواب دیں گے۔پی چدمبرم نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائی کرنا چاہئے۔ بھارت کی پاکستان سے نمٹنے کی صلاحیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے نکسل باڑیوں کی بغاوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نکسلائٹ کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا جس کی وجہ سے گذشتہ بارہ سال کے دوران ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گیا۔

خبر کا کوڈ : 14296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش