0
Friday 6 Nov 2009 11:01
انقلاب اسلامی ایران کے قائد سید علی خامنہ ای نے قطر کے امیر سے ملاقات کے دوران کہا:

اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ اصلی مسائل کو سمجھتے ہوئے ایکدوسرے سے تعاون میں اضافہ کریں

اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ اصلی مسائل کو سمجھتے ہوئے ایکدوسرے سے تعاون میں اضافہ کریں
انقلاب اسلامی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے خلیج فارس کے خطے میں ایران اور قطر کے تعلقات کو آئیڈیل قرار دیتے ہوئے تمام اسلامی ممالک کے آپس میں تعاون اور ہمکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: "خلیج فارس کا خطہ اس علاقے کے تمام ممالک کے تعاون اور ہمکاری سے ایک پرامن اور آباد خطے میں تبدیل ہو جانا چاہئے"۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے 33 روزہ جنگ لبنان اور 22 روزہ جنگ غزہ کے دوران قطر کے امیر اور انکی حکومت کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا: "لبنان اور غزہ کی جنگوں میں ہم توقع رکھتے تھے کہ تمام عرب ممالک اسلام، عربیت اور لبنان اور غزہ کے مومن جوانوں کے دفاع کی خاطر انکی حمایت کریں گے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ عرب ممالک نے اس وقت مناسب موقف اختیار نہیں کیا"۔ انہوں نے ایران اور قطر کے روابط میں روز بروز بہتری پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی ایک وجہ امت اسلامی اور خطے کے لوگوں کے مشترکہ دشمنوں کا وجود ہے"۔ رہبر انقلاب اسلامی ایران نے کہا: "دشمن اصلی مسائل کی طرف سے توجہ ہٹانے کیلئے غیرواقعی مسائل کو اصلی مسائل کی جگہ پیش کرتا ہے اور خاص مہارت اور ٹکنیک کے ذریعے باری باری سب اسلامی ممالک کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتا ہے۔ لہذا خطے کے تمام ممالک کو چاہئے کہ اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھیں اور آپس میں تعاون کو مزید بڑھائیں"۔
خبر کا کوڈ : 14524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش