0
Saturday 17 Mar 2012 02:49

بغاوت کے الزام میں گرفتار بریگیڈئر علی خان سے انکے وکیل کی ملاقات کرانے کا حکم

بغاوت کے الزام میں گرفتار بریگیڈئر علی خان سے انکے وکیل کی ملاقات کرانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ کے بنچ نے فوج میں بغاوت کے الزام میں گرفتار بریگیڈئر علی خان سے انکے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی طبی حالت سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، وکیل انعام الرحیم کے مطابق ہائی کورٹ بنچ کے جج جسٹس مظہر اقبال نے بریگیڈئر علی کے کورٹ مارشل کے خلاف اور انکے علاج سے متعلق فوری سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے بتایا کہ فوج کی جیگ برانچ کے عہدے داروں نے عدالت کو بتایا کہ بریگیڈئر علی، راولپنڈی میں ٹرپل ون بریگیڈ کی حدود میں موجود ہیں، تاہم واضح جگہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا، وکیل انعام الرحیم کے مطابق جیگ برانچ نے عدالت کو یہ بھی بتایا ہے کہ بریگیڈئر علی کا ٹرائل ہو رہا ہے، بعد میں عدالت نے ملزم کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ حاضر سروس بریگڈئیر علی خان پر اپنے ساتھی پائلٹ کی مدد سے جی ایچ کیو پر ایف سولہ سے حملہ کرکے افواج میں بغاوت اور پاکستان میں خلافت کے قیام کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 146079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش