0
Monday 12 Mar 2012 00:54

سیاسی جماعتوں کو آئی ایس آئی کنٹرول کرتی ہے، عاصمہ جہانگیر

سیاسی جماعتوں کو آئی ایس آئی کنٹرول کرتی ہے، عاصمہ جہانگیر
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عدلیہ اپنے ہی چیمبر سے لوگوں کو لے کر نئی عدلیہ تشکیل دے رہی ہے، عسکری قیادت کیخلاف بات کی جائے تو اسے ملک کے لئے سکیورٹی رسک کہا جاتا ہے وزیراعظم کیخلاف بات کرنا سکیورٹی رسک نہیں، اصغر خان کیس میں انکشافات کے بعد ثابت ہو گیا کہ سیاسی جماعتوں کو آئی ایس آئی کنٹرول کرتی ہے، اگر ملک کو صحیح سمت میں چلانا ہے تو تمام اداروں کو اپنی حدود و قیود میں رہنا ہو گا۔ 

ایک تقریب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن انگوٹھا چھاپ ہے، گذشتہ دنوں جج بننے والی خاتون کا تعلق ایک اور جج کے چیمبر سے رہا ہے، بار کے لوگ بھی عدلیہ میں نئی تقرریوں سے تنگ ہیں، جوڈیشل کمیشن میں ایک یا دو ججوں کی سنی جاتی ہے، جوڈیشل کمیشن میں تقرریوں کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بھی خاصی حد تک بےبس ہے۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس سے واضح ہو گیا کہ سیاسی جماعتوں کو آئی ایس آئی کنٹرول کرتی ہے۔ اگر عسکری قیادت کے خلاف بات کی جائے تو اسے ملک کے لئے سکیورٹی رسک کہا جاتا ہے کیا وزیراعظم کے خلاف بات کرنا سکیورٹی رسک نہیں، خدارا ملک کو صحیح سمت میں چلانا ہے تو تمام ادارے اپنی آئینی حدود سے باہر نہ جھانکیں۔
خبر کا کوڈ : 144793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش