0
Monday 19 Mar 2012 14:49

حکومت نصاب تعلیم کا نوٹیفیکیشن جاری کرے، علامہ شیخ مرزا علی

حکومت نصاب تعلیم کا نوٹیفیکیشن جاری کرے، علامہ شیخ مرزا علی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ کوہستان کے دلخراش واقعے کے بعد مرکزی انجمن امامیہ نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا، جس میں سرفہرست ملزموں کی فوری گرفتاری اور نصاب تعلیم کے عبوری فارمولے پر عملدرآمد کے مطالبات شامل تھے، رحمان ملک نے اپنے دورہ گلگت کے موقع پر انجمن امامیہ کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو نصاب تعلیم کا نوٹفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا مگر ایک ہفتہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے، جس ملت تشیع میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا اگر حکومت نے انجمن امامیہ کے چارٹرڈ آ ف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا، خصوصاً نصاب تعلیم کا نوٹفکیشن جاری نہیں ہوا تو ملت جعفریہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے، اس لئے حکومت بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے عوامی تشویش کو دور کرے۔
خبر کا کوڈ : 146755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش