0
Friday 9 Mar 2012 00:35

سانحہ کوہستان کا ذمہ دار پاک ایران دوستی سے خائف امریکہ ہے، شیخ مرزا علی

سانحہ کوہستان کا ذمہ دار پاک ایران دوستی سے خائف امریکہ ہے، شیخ مرزا علی
 اسلام ٹائمز ۔ شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے کہا ہے کہ سانحہ کوہستان کا ذمہ دار امریکہ ہے جو ایران اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی سے خائف ہے۔ لاہور سے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ایران کا بھی دشمن ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ سے خوفزدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور کوہستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں مماثلت ہے اور دونوں پاکستان کے دشمنوں کی کارروائیاں ہیں۔

شیخ مرزا علی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو جمعرات کے روز سانحہ گلگت کے سلسلے میں آنا تھا مگر موسم کی خرابی کے باعث نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حکومت نے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کی جمعرات تک مہلت مانگی تھی۔ جو ختم ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اکابرین ملت جعفریہ کو مطمئن نہ کرسکی تو احتجاج کی کال دی جائے گی۔

شیعہ علما کونسل کے رہنما نے کہا کہ باوجود اختلافات کے شیعیان حیدر کرار کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علما کونسل اور مجلس وحدت مسلمین دو علیحدہ علیحدہ پلیٹ فارم ہیں لیکن دونوں ہی نظام ولایت فقیہہ پر متفق ہیں۔ لہٰذا اختلافا ت کے باوجود سب اکٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ حکومت کو کوہستان اور چلاس کے درمیان مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے انتظام کرنا ہوگا ۔ اسی علاقے میں پہلے بھی بہت واقعات ہوچکے ہیں۔ شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان حاد کے قائل ہیں لیکن اپنے مقدسات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 144080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش