0
Monday 19 Mar 2012 18:51

اسامہ کا خاندان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا، حساس اداروں کی رپورٹ

اسامہ کا خاندان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا، حساس اداروں کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا خاندان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا، 3 بیویاں اور 2 بیٹیاں فرضی ناموں سے مختلف علاقوں میں مقیم رہیں، القاعدہ رہنما کے اہلخانہ نے شناخت چھپائے رکھی، تفتیش میں تعاون بھی نہیں کیا جا رہا۔ رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے اہل خانہ افغانستان کے راستے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے، پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر ان کی آمد کا ریکارڈ موجود نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی تین بیویاں اور دو بیٹیاں پاکستان کے مختلف علاقوں میں مختلف اوقات میں مقیم رہیں اور مختلف ہسپتالوں میں فرضی ناموں کے ساتھ داخل ہوئیں جہاں بچوں کو جنم دیا۔ اسامہ بن لادن کی بیویوں میں خیریہ حسین اور صہام شریف سعودی نژاد ایمل احمد عبدالفتاح یمنی ہیں جبکہ ان کی دو بیٹیاں مریم اور سمیہ نے بھی اپنی شناخت چھپائی، اسامہ کی بیویوں کے علاوہ ان کی بیٹی مریم نے بھی پاکستان میں بچوں کو جنم دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کر رہے ان کے مطابق کچھ نامعلوم افراد نے انہیں پاکستان میں قیام اور سہولیات فراہم کیں تاہم انہیں شناخت نہیں کر سکتیں اور نہ ہی اس حوالے سے معلومات فراہم کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امید تو ہے جلد ہی ہم ان افراد کو ٹریس کر لیں گے جنہوں نے ان کے ساتھ پاکستان میں داخلے اور قیام کے حوالے سے تعاو ن کیا۔ ذرائع کے مطابق ایسے لگتا ہے کہ اسامہ کے اہل خانہ ان افراد سے براہ راست نہیں ملے جس کی وجہ سے انہیں ان کی پہچان نہیں لیکن ادارے بہت جلد ان کو تلاش کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 146840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش