0
Monday 19 Mar 2012 18:45

کالعدم تحریک طالبان قیادتی بحران کا شکار ہو گئی، مولوی فقیر محمد کا متبادل نہ مل سکا

کالعدم تحریک طالبان قیادتی بحران کا شکار ہو گئی، مولوی فقیر محمد کا متبادل نہ مل سکا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان باجوڑ کو اپنے نئے کمانڈر کے لئے مناسب آدمی نہیں مل سکا، ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود کی طرف سے نائب کمانڈر مولوی فقیر محمد کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے بعد اب تک مولوی فقیر محمد نے حکیم اللہ محسود کا فیصلہ تسلیم کیا ہے نہ ہی انکار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکم اللہ محسود نے مولوی فقیر کی جگہ کسی دوسرے نائب امیر کو اس لئے نامزد نہیں کیا کیوں انہیں باجوڑ میں ابھی تک مناسب کمانڈر نہیں مل سکا۔

کالعدم تحریک طالبان کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جب سے حکیم اللہ محسود نے مولوی فقیر محمد کو نائب امیر کے عہدے سے ہٹایا ہے اس وقت سے لے کر اب تک ان کی جگہ کسی اور کو نائب امیر نہ بنائے جانے کی بڑی وجہ کسی مناسب کمانڈر کا نہ ملنا ہے جب کہ حکیم اللہ محسود نائب امیر کا عہدہ باجوڑ سے ہی پر کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود کے لئے باجوڑ میں متحرک کام کرنے والا کمانڈر داد اللہ ایک مناسب گروپ تو رکھتا ہے مگر وہ گروپ اتنا طاقتور نہیں کہ مولوی فقیر کے گروپ کا مقابلہ کر سکے یا اس کی جگہ لے سکے۔

حکیم اللہ محسود کمانڈر داد اللہ کے گروپ کو افغانی کمانڈر قاری ضیاء الرحمن کے گروپ کے ذریعے طاقتور بنانا چاہتا ہے مگر قاری ضیاء الرحمن پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث رہنے کے باوجود اپنی توجہ افغانستان سے ہٹانے کے لئے تیار نہیں، اس لئے باجوڑ میں سے کسی ایسے کمانڈر کو مقرر کرنے سے گریزاں ہے جو مولوی فقیر کے گروپ سے مقابلہ نہ کر سکے کیوں کہ مولوی فقیر محمد کو باجوڑ کے ایک مضبوط دھڑے ڈاکٹر اسماعیل کی حمایت بھی حاصل ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 146836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش