0
Monday 26 Mar 2012 14:39

ملتان، اسلامی جمعیت طلبہ آج استحکام پاکستان ریلی نکالے گی

ملتان، اسلامی جمعیت طلبہ آج استحکام پاکستان ریلی نکالے گی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ملتان کے رہنمائوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی تقدیر بدلنے میں نوجوان کا منفرد کردار ہوتا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ اسی حوالے سے ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی، بلوچستان کی مخدوش حالت اور ملک میں جاری فرقہ واریت کے خلاف ناظم جنوبی رسل خان بابر کی قیادت میں چونگی نمبر 6 سے نکالی جائیگی، استحکام پاکستان ریلی بوسن روڈ سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچے گی جہاں پر ایک جلسے کی شکل اختیار کر لے گی، جہاں پر اسلامی جمعیت طلبہ کے ضلعی اور صوبائی رہنماء خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 148237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش