0
Tuesday 27 Mar 2012 00:41

کشمیری رہنماء سید علی گیلانی پر حملہ غنڈہ گردی ہے، حریت کانفرنس

کشمیری رہنماء سید علی گیلانی پر حملہ غنڈہ گردی ہے، حریت کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ بھارت کی راجدھانی دہلی میں مقبوضہ کشمیر کے سینئر رہنماء اور حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی پر ہندو فرقہ پرست طلبہ جماعت اکھل بھارتیہ ودھیارتی پریشد کی طرف سے سمینار کے دوران کئے گئے حملہ پر حریت پسند جماعتوں نے یک زبان مذمت کی ہے جبکہ اس کارروائی کو غنڈہ گردی سے تعبیر کیا ہے، حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کو دہلی کے جواہر لال یونیورسٹی میں طلبہ ریلی سے تقریر کے دوران حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان نے اس سلسلے میں حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حملوں سے سید علی شاہ گیلانی مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ حریت چیئرمین پر حملے کرنے والوں کے پاس نہ کوئی منطق ہے اور نہ ہی کوئی دلیل۔ اس لئے وہ غنڈہ گردی کا سہارا لیکر ایسی حرکتیں کرتے ہیں، ترجمان نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی اس طرح کے خوف و ہراس پھیلانے کے ڈرسے کوسوں میل آگئے آچکے ہیں اور انکی مہم جاری رہے گی۔
 
ادھر ماس مومنٹ نے بھی سید علی شاہ گیلانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غنڈہ گردی سے حریت چیئرمین مرعوب ہونے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے عناصر کا ہمیشہ سے ہی یہ رویہ رہا ہے کہ وہ حق و صداقت کی بات نہ خود سنتے ہیں اور دوسروں کو بھی سننے نہیں دیتے، ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے اس طرح کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، فریدہ بہن جی نے بھی سید علی شاہ گیلانی پر کئے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے، ادھر ڈیمو کریٹک پولٹیکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ اور جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ محمد شفع ریشی نے بھی علی گیلانی پر حملے کی شدید مذمت کی۔

خبر کا کوڈ : 148344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش