0
Wednesday 28 Mar 2012 19:38

پاکستان کا ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے روس کی مالی خدمات لینے کا فیصلہ

پاکستان کا ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے روس کی مالی خدمات لینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ روسی کمپنی گیزپروم نے آئی پی منصوبے کی تعمیر و مالی معاونت کےلئے دلچسپی کا اظہار کرچکی ہے۔ معاملات طے پا گئے تو روسی کمپنی گیس پائپ لائن کا انجینیرنگ ڈیزائن اور تعمیر سمیت فنڈز کا خود انتظام کرے گی۔ یہ معاہدہ روس اور پاکستان کی حکومت کے مابین ہوگا اور اس ضمن میں پاکستان کو پروکیومنٹ قواعد میں نرمی کرنا پڑی گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی آئی پی منصوبہ کے لیے مالی خدمات فراہم کرنے پر تیار نہیں۔ 

سیکرٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ بھارت سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے اجلاس اپریل کے آخری ہفتہ میں ہو گا۔ بھارت سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد سے نقل و حمل کے اخراجات میں 35 فیصد بچت ہو گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹاپی منصوبہ کی ٹرانزٹ کا حتمی راؤنڈ 19 اپریل کو کابل میں ہوگا تاہم افغانستان نے منصوبہ میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا تو بھارتی تیل و گیس کمپنیاں پاکستان میں کام کر سکیں گی۔
خبر کا کوڈ : 148773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش