0
Friday 30 Mar 2012 02:36

گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے تمام کاروان بیروت پہنچ گئے

گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے تمام کاروان بیروت پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ 9 مارچ کو روانہ ہونے والا کاروان آزادی القدس ایران اور ترکی کے راستے ہوتا ہوا بیروت پہنچ چکا ہے۔ دوسرا کاروان جس میں پاکستان اور افغانستان کے مندوبین شامل ہیں ترکی کا ویزا نہ ملنے کی بناء پر آج دمشق سے ہوتا ہوا بیروت پہنچ گیا ہے۔ جو بیروت پہنچ کر ایشین کاروان سے جا ملا ہے۔ تیس مارچ کو یہ تمام کاروان جنوبی لبنان میں قبلہ اول کی آزادی کے لئے پر امن مارچ کریں گے۔ مرکزی پروگرام بیروت اور اسرائیل کی سرحد پر ہوگا۔ 

ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے بیروت پہنچنے پر اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارچ برائے آزادی القدس نے اسرائیل کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ صیہونی رژیم کی بوکھلاہٹ کا تازہ مظہر وہ بیان ہے جس میں اسرائیل نے تمام پڑوسی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ گلوبل مارچ کو اسرئیل کی سرحدوں کی طرف نہ بڑھنے دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ عالمی استعمار اور مغربی قوتیں اب اسے بچا نہیں پائیں اور جلد فلسطینی اپنا جائز حق حاصل کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 149079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش