0
Saturday 31 Mar 2012 02:36

کوئٹہ، جمہوری وطن پارٹی کا اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاج

کوئٹہ، جمہوری وطن پارٹی کا اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت جمہوری وطن پارٹی حلقہ پی بی ٹو کے صدر جواد آفاقی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد بخش چنگیزی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، آئے روز بلوچستان اور خصوصا صوبائی دارالحکومت میں مکتب تشیع سے تعلق رکھنے والے بے گناہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی دن دیہاڑے کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر فائرنگ کر کے 5 اور بعد میں پولیس نے فائرنگ کرکے 2 مظاہرین کو شہید کردیا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے لہذا وہ فوری طور پر مستعفی جائے، مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ کوئٹہ میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں۔
خبر کا کوڈ : 149247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش