1
Thursday 29 Mar 2012 09:55

کوئٹہ اور مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

کوئٹہ اور مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 9 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور 2 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سپنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ادھر مستونگ میں اسٹیڈیم روڈ پر بھی نامعلوم افراد نے ایک این جی او کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ ميں نامعلوم افراد کی اين جی او کی گاڑی پر فائرنگ، دو اہلکار جا ں بحق جبکہ ايک زخميی ہو گيا۔ پوليس کے مطابق اين جی او فوڈ اينڈ ايگريکلچر آرگنائزيشن کے تين اہلکار گاڑی ميں مستونگ شہر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتيجے ميں دو اہلکار حبيب اور زاہد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اہک اہلکار شديد زخمی ہوا، زخميوں اور ہلاک ہونے والوں کو سول ہسپتال مستونگ منتقل کر ديا گيا ہے پوليس نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل ميں نہيں آ سکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 148886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش