0
Saturday 31 Mar 2012 14:31

بہت جلد فلسطین اسرائیلیوں کے چنگل سے آزاد ہوگا، محمد حسین محنتی

بہت جلد فلسطین اسرائیلیوں کے چنگل سے آزاد ہوگا، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ انشاء اللہ بہت جلد فلسطین اسرائیلیوں کے چنگل سے آزاد ہوگا، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی اور سابق رکن اسمبلی اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سرپرست مظفر احمد ہاشمی نے 30 مارچ یوم ارض فلسطین اور ڈاکٹر عافیہ کی نو سالہ قید کے موقع پر گلشن اقبال میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ 30 مارچ کو یوم الارض فلسطین پر فلسطینیوں کے حق میں بلند ہوتی ہوئی آوازیں اْن کی تاریخ ساز جدوجہد کا اعتراف کر رہی ہیں۔

انھوں نے گلوبل مارچ یروشلم کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہوئے کہا کہ فلسطینی ہر سال 30 مارچ کو یوم الارض مناتے ہیں، وہ 30 مارچ 1976ء کو ڈھائے جانے والے اْس قیامت خیز واقعہ کی یاد تازہ کرتے ہیں جس میں اسرائیلی فوجی درندوں نے پرامن مظاہرین پر حملہ کرکے سینکڑوں افراد کو زخمی و شہید، ہزاروں کو پابند سلاسل اور بے شمار فلسطینیوں کو اْن کی آبائی سرزمین سے زبردستی بے دخل کردیا تھا، اْس روح فرسا واقعے کی یاد تازہ کرنے کیلئے فلسطینی چاہے وہ غزہ کے باسی ہوں یا مغربی کنارے کے رہائشی، لبنان کے مہاجر ہوں یا شام میں بسنے والے، ہر سال آزادی کے اِن شہداء کی یاد کو تازہ کرنے اور اسرائیلی ظلم و بربریت سے پردہ اٹھانے کے لئے یروشلم اور القدس کی سرحدوں پر جمع ہوتے ہیں اور اسرائیلی جارح افواج کے مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں، لیکن گذشتہ سال سے اِس احتجاج میں اب عالمی برادری بھی شامل ہو رہی ہے، گلوبل مارچ ٹو یروشلم اِسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اِس مقصد کیلئے ہر سال 30 مارچ کو فلسطین میں احتجاجی ریلیاں اور مارچ منعقد کئے جاتے ہیں، تاکہ مسئلہ ارض فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے اور اِس دیرینہ مسئلے کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکے، 30 مارچ کو ہونے والے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا مقصد بھی یہی ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو صہیونی ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے پرامن احتجاج کیا جائے، چنانچہ اِس سال پوری دنیا نے اِس مسئلے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ظالم و غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کا پردہ فاش کرنے کے لئے دنیا بھر میں ریلیاں نکالنے اور مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اِس مقصد کیلئے عالمی مارچ برائے آزادی القدس میں دنیا بھر سے مختلف رنگ و نسل اور زبان و مذہب کے تقریباً 10 لاکھ افراد فلسطین کی آزادی کیلئے 30 مارچ کو مقبوضہ فلسطین کی چار سرحدوں مصر، لبنان، شام اور اردن کی جانب سے بیت المقدس کی جانب پرامن احتجاجی مارچ کریں گے، اِسی روز دنیا بھر میں امریکی و اسرائیلی سفارتخانوں کے سامنے بھی پرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ اِس مقصد کیلئے 15 ایشیائی ممالک کا قافلہ جس میں پاکستان، انڈیا، ایران، بحرین، ملائشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، تاجکستان، ازبکستان، ترکی، سعودی عرب، جاپان اور آسٹریلیا کی اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شامل ہیں، بھارت سے روانہ ہوکر براستہ پاکستان، ایران، ترکی، اردن اور لبنان کی جانب سے اسرائیل کی سرحد پر پہنچ چکا ہے، اِسی قسم کے قافلے دیگر چار براعظموں سے بھی اسرائیل کی سرحد پر شام، مصر، اور اردن کی جانب سے آج اس وقت مظاہرے کر رہے ہیں اور ہم کراچی کی سٹکوں پر اُن سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اُنھوں نے کہا کہ ایک دن مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی اور ایسی طرح ڈاکٹر عافیہ صدیقی بھی امریکی قید سے آزاد ہوجائیں گی۔

فلسطین فاؤڈیشن کے سرپرست اور سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی نے کہا کہ 30 مارچ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے آج دنیا بھر سے حریت پسندوں کا کاروان اسرائیل کی سرحدوں پر پہنچ چکے ہیں اور اس عالمی مارچ یروشلم میں پاکستان کی نمائدگی فلسطین فاؤنڈیشن کے سرپرست اور جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی، جمیعت علماء اسلام کے رہنماء عبدالقدوس ساسولی سمیت فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انشااللہ فلسطین آزاد ہوگا اور دنیا کے باقی مظلوم قیدی بشمول داکٹر عافیہ صدیقی طالموں کی قید سے آزاد ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 149319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش