0
Sunday 1 Apr 2012 15:29
پاک ايران گيس پائپ لائن منصوبے ميں چين کے تعاون کا خيرمقدم کرینگے

پرامن جوہری توانائی کے حصول کی حمایت کرتے ہیں، ایران سے 1100 میگاواٹ بجلی درآمد کرینگے، وزیراعظم

پرامن جوہری توانائی کے حصول کی حمایت کرتے ہیں، ایران سے 1100 میگاواٹ بجلی درآمد کرینگے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایران سے گیارہ سو میگاواٹ بجلی درآمد کرینگے، ایران سے خام تیل بھی درآمد کرنا چاہتے ہیں۔ باؤ فورم میں شرکت کے لئے چین کے دورے پر موجود وزیراعظم گیلانی نے ایرانی نائب صدر محمد جواد محمدی زادہ سے ملاقات کی، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال، باہمی تجارت کے فروغ ، گیس لائن اور بجلی کی درآمد کے منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا پاکستان پرامن جوہری توانائی کے حصول کے لیے ایران کی حمایت کرتا ہے۔ ایران سے گیارہ سو میگاواٹ بجلی درآمد کرینگے۔ انہوں نے کہا پاکستان جنداللہ کو دہشتگرد تنظیم سمجھتا ہے۔ ایرانی نائب صدر نے کہا ایران نے گیس لائن منصوبے پر اپنے حصے کا کام مکمل کر لیا ہے اور پاک ایران تعلقات کا مستقبل روشن ہے۔ وزیراعظم کل باؤ فورم میں خطاب کریں گے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان نے پرامن مقاصد کے ليے جوہري توانائي کے حصول پر ايران کي حمايت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ايران گيس پائپ لائن منصوبے ميں چين کے تعاون کا خير مقدم کريں گے، چين کي سلامتي پاکستان کي سلامتي ہے۔ وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ ايران سے خام تيل کي درآمد چاہتے ہيں اور ايران سے گيارہ سو ميگاواٹ بجلي کي درآمد بھي کريں گے۔ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني باو فورم ميں شرکت کے ليے چين کے دورے پر ہيں، وزيراعظم نے اس موقعے پر مختلف ممالک کے رہ نماوں سے ملاقاتيں بھي شروع کر دي ہيں۔

وزيراعظم نے آج حنين ميں ايران کے نائب صدر محمد جواد محمدي زادہ سے ملاقات کي۔ دونوں رہنماوں کے درميان ملاقات ميں گيس پائپ لائن اور بجلي کي درآمد کے منصوبوں پر پيشرفت کا جائزہ ليا گيا۔ وزيراعظم گيلاني نے کہا کہ پاکستان جنداللہ کو دہشتگرد تنظيم سمجھتا ہے، انہوں نے کہا کہ پرامن مقاصد کے ليے جوہري توانائي کے حصول پر ايران کي حمايت کرنے کرتے ہيں۔ وزيراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمسائے ممالک کے ساتھ اچھا تعلقات چاہتے ہيں، انہوں نے کہا کہ افغانستان ميں امن اور استحکام خطے کے مفادميں ہے اور ہميں مل کر کام کرنا ہو گا۔ 

ادھر چین کے شہر باؤ آمد پر چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم لی جیانگ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچنے پر استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی پانچ نسلوں نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 149528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش