0
Sunday 1 Apr 2012 21:20

ملک میں جب بھی تبدیلی آئی نئی نسل لیکر آئے گی، شاہ محمود قریشی

ملک میں جب بھی تبدیلی آئی نئی نسل لیکر آئے گی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس ملک میں جب بھی تبدیلی آئی ملک کی نئی نسل لے کر آئے گی، آنے والے انتخابات میں یوتھ فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پانی کے مسئلہ پر صوبوں کے درمیان تلخی ہو سکتی ہے اور پاکستان انڈیا کے تعلقات بھی پانی کے مسئلہ پر کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کمیشن ایجنٹ بیٹھے ہوئے ہیں، جو بھی کرپشن اسکینڈل سامنے آتا ہے اس کے تانے بانے ملتان سے ہی جڑتے ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بد قسمتی سے سرائیکی خطہ کے ساتھ سیاست کھیلی جا رہی ہے اور سیاستدان نمبر بنانے کیلئے سرائیکی صوبہ کی بات کر رہے ہیں، آنے والی حکومت کوئی بھی ہو ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنا بہت مشکل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 149556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش