0
Monday 2 Apr 2012 17:27

اب ہر حال میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے، بشیر جان

اب ہر حال میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے، بشیر جان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری بشیر جان نے باچا خان مرکز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ باچا خان بابا کا احترام ان کے سخت ترین مخالف بھی کرتے ہیں، باچا خان مرکز انتہائی ادب و احترام اور امن کی نشانی ہے، عوامی نیشنل پارٹی کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔ ہم دن رات جنازے بھی اٹھا رہے ہیں اور الزامات کا سامنا بھی کر رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی کارکنان اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور دوسری طرف ہمارے کارکنان کے گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جارہے ہیں، پارٹی کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب بھی کارکنان و رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ہم یہ سوال پوچھتے ہیں کہ ملک اعلیٰ ایجنسیوں کی تیار کردہ جی آئی ٹی روپرٹس پر اب تک کیا کارروائی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی آپریشن اور قید و بند سے ہمیں ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ طاقت کے نشے میں بدمست قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے باچا خان مرکز پر چھاپا مارا۔ بدترین توڑ پھوڑ کی جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے، باچا خان مرکز میں توڑ پھوڑ سے کارکنان میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، ہم نے برداشت کرلیا اب اصل ذمہ داران پر ہاتھ ڈالا جائے۔ کراچی کے امن کی خاطر انتہائی برداشت سے کام لے رہے ہیں۔ ارباب اختیار سن لیں اب ہر حال میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ مرکز پر چھاپے کو ویلکم کہا اور اب کارکنان کو جواب دینا انتہائی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

بشیر جان نے مزید کہا کہ اگر ہماری قربانیوں سے کراچی میں امن آتا ہے تو اس کے لیے تیار ہیں۔ ہر صورت میں شہر بھر میں نو گو ایریاز کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا، بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے باچا خان مرکز میں قانون نافذ کرنے والی توڑ پھوڑ سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی لیبر سیکریٹری رانا گل آفریدی اور صوبائی وزیر محنت امیر نواب خان نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 149823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش