0
Monday 9 Apr 2012 23:41

پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک کو کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے، نواز شریف

توانائی بحران کیلئے مرکز اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہو گا
پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک کو کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت تباہ کر دی۔ آئندہ حکومت چلانا آسان نہیں ہو گا۔ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک کو کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوٹ چھاپ کر خسارہ پورا کر رہی ہے بہتر تھا کہ کرپشن کم کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرات میں ہے اور مذاکرات میں تعطل کی وجہ پرویز مشرف تھے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچوں کے انعقاد پر بھی زور دیا۔ 

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو ملکر کام کرنا ہو گا، نیٹو سپلائی بحالی کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات آگے بڑھنے چاہئیں۔ صدر زرداری کا دورہ بھارت اچھا ہے، بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بات چیت ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کا جینا اجیرن ہو چکا ہے، اخراجات میں کمی اور کرپشن پر قابو پانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بےروزگار ہو رہے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ سیاچن جا کر امدادی کاموں میں حصہ لوں، حافظ سعید کے معاملے پر 2 بار وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، امریکہ کو ایسی کوئی بات کرنی تھی تو وزیراعظم کو اعتماد میں لیا چاہیئے تھا۔
خبر کا کوڈ : 151884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش