0
Monday 9 Apr 2012 20:29

وزيراعلي پنجاب کا پيپکو کے 3.5 ارب روپے ڈيڑھ ماہ ميں ادا کرنيکا اعلان

وزيراعلي پنجاب کا پيپکو کے 3.5 ارب روپے ڈيڑھ ماہ ميں ادا کرنيکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزيراعلي پنجاب شہباز شريف نے غير اعلاني لوڈ شيڈنگ ختم کرنے کي سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہميں ڈسٹري بيوشن کمپنيوں کي نجکاري اور ايران سے گيس حاصل کرني چاہیئے، بھاشا ڈيم قوم کي اميدوں کا مرکز ہے۔ لاہور ميں جاري دوسري انرجي کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعلي پنجاب شہباز شريف نے شکايت کي کہ پنجاب سے امتيازي سلوک برتا جا رہا ہے، پنجاب کا چيف ايگزيکٹو ہوں، ميرا فرض ہے ميں پنجاب کے مسائل سے آگاہ کروں۔ 

انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈيم سے قوم کو اميد ہے، ليکن پرويز مشرف نے اس پر زباني جمع خرچ کيا، ايران سے زميني راستے سے گيس حاصل کرنا چاہیئے، غيراعلاني لوڈشيڈنگ ختم کي جائے۔ شہباز شريف نے تجويز دي کہ توانائي مسائل کے حل کيلئے وزيراعظم سيکريٹريٹ ميں ون ونڈو سينٹر قائم کيا جائے، ان کا کہنا ہے کہ ہميں ڈسٹري بيوشن کمپنيوں کي نجکاري کرنا ہو گي۔ شہباز شريف نے مزيد کہا کہ فيسکو کي ريکوري 99.8 فيصد ہے اور لائن لاسز صرف 11 فيصد ہيں۔ وزيراعلي پنجاب نے کہا کہ پرانے پاور پلانٹ کو گيس دي جا رہي ہے، ليکن نئے پلانٹ بند ہيں۔

وزيراعلي پنجاب شہباز شريف نے پيپکو کے ساڑھے 3 ارب روپے کے بقايا جات آئندہ ڈيڑھ ماہ ميں ادا کرنے کا اعلان کر ديا، ان کا کہنا ہے کہ بجلي کے بل ميں کمي کے ايسے اقدامات کئے جائيں جن سے صرف غريب آدمي کو فائدہ پہنچے۔شہباز شريف نے اعلان کيا ہے کہ پنجاب کے ذمہ واجب الادا ساڑھے 3 ارب روپے آئندہ ڈيڑھ ماہ ميں ادا کر ديئے جائيں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لائن لاسز، بجلي چوري اور ديگر معاملات روکنے کيلئے اقدامات کئے جائيں، بجلي کے بل ميں کمي کے ايسے اقدامات کئے جائيں جن سے صرف غريب آدمي کو فائدہ پہنچے۔ 

خبر کا کوڈ : 151848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش