0
Friday 20 Nov 2009 20:53

افغانستان:خودکش حملہ اور بم دھماکہ،تیئس افراد ہلاک

افغانستان:خودکش حملہ اور بم دھماکہ،تیئس افراد ہلاک
کابل:افغانستان میں خودکش حملے اور بم دھماکے میں افغان رکن پارلیمنٹ کے پانچ محافظوں سمیت تیئس افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہو گئے۔کابل کے قریبی ضلع پگمان کے پولیس چیف کے مطابق رکن پارلیمنٹ عبدل الرسول سیاف کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں ان کے پانچ محافظ ہلاک ہو گئے۔حملے میں رکن پارلیمنٹ محفوظ رہے۔ دوسری جانب صوبہ فراح میں گورنر ہائوس کے قریب خودکش دھماکے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہو گئے۔ صدر حامد کرزئی نے پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
 افغانستان:صوبے فرح میں خودکش حملہ،18 افراد ہلاک
کابل:افغانستان میں خودکش بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کے صوبے فرح میں خودکش بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہو گئے ہیں۔زخمی ہو نے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہو نے والوں میں ذیادہ تر بچے ہیں۔خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔




خبر کا کوڈ : 15398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش