0
Saturday 21 Apr 2012 00:07

طیارہ حادثہ،صدر، وزیراعظم اور وزیر دفاع کا اظہار افسوس، فوري تحقيقات کا حکم

طیارہ حادثہ،صدر، وزیراعظم اور وزیر دفاع کا اظہار افسوس، فوري تحقيقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طیارے کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر دفاع چوہدری احمد مختار سمیت، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے اس واقعہ پر شدید افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ قومی رہنماؤں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے طیارے کی تباہی کے واقع کی فوری اور جامع تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور سول ایوی ایشن حکام سے معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے۔


دیگر ذرائع کے مطابق راولپنڈي ميں چکلالہ کے علاقے بحريہ ٹاون کے قريب نجي ايئر لائن کے طيارے کي تباہي اور اس ميں سوار 127 افراد کے جاں بحق ہونے پر قومي رہنماؤں نے دلي افسوس اور صدمے کا اظہار کيا ہے اور لواحقين سے ہمدردي اور تعزيت کي ہے۔ صدر آصف علي زرداري، وزيراعظم يوسف رضا گيلاني، وزيردفاع چوہدري احمد مختار، مسلم ليگ ن کے قائد مياں نواز شريف سميت ديگر رہنماؤں نے اس واقعہ پر شديد افسوس اور دلي ہمدردي کااظہار کيا ہے، قومي رہنماؤں نے حادثے ميں جاں بحق ہونے والوں کي مغفرت اور لواحقين کے ليے صبر جميل کي دعا کي ہے۔ دريں اثناء صدر آصف علي زرداري اور وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے طيارے کي تباہي کے واقع کي فوري اور جامع تحقيقات کا حکم ديديا ہے، اور سول ايوي ايشن حکام سے معاملے کي مکمل جانچ پڑتال کي ہدايت کي ہے۔
خبر کا کوڈ : 155078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش