0
Friday 20 Apr 2012 20:17

راولپنڈی، بھوجا ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 127 مسافروں کی ہلاکت کی اطلاع

راولپنڈی، بھوجا ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 127 مسافروں کی ہلاکت کی اطلاع
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں کورال چوک کے قریب نجی ایئر لائن بھوجا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں 121 مسافر سوار تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ گرنے کی جگہ پر چاروں اطراف لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں کورال چوک کے قریب نجی ایئر لائن بھوجا کا مسافر طیارہ بی 373 گر کر تباہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ کراچی سے راولپنڈی آ رہا تھا۔ ریسیکو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں 121 مسافر سوار تھے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق فضائی حادثہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے، طیارہ 15 سے 20 کلو میٹر رن وے سے دور گرا۔ طیارہ گرنے سے کئی گھروں میں آگ لگنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ تاہم ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر افراتفری کا ماحول ہے، مسافروں کے لواحقین پریشان ہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق راولپنڈي ميں چکلالہ کے علاقے بحريہ ٹاون کے قريب نجي ايئر لائن کا مسافر طيارہ گر کر تباہ ہو گيا، ذرائع کے مطابق حادثے ميں تقريباً تمام 127 افراد جاں بحق ہوگئے، تاحال کسي کے زندہ بچنے کي کوئي اطلاع نہيں ملي، وزارت دفاع نے حادثے ميں 118 افراد کے جاں بحق ہونے کي تصديق کي ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عيني شاہد نے بتايا کہ راولپنڈي کے علاقے کورال کے گاوں حسين آباد کے قريب طيارہ شام 6 سے ساڑھے 6 بجے کے قريب گرا اور طيارے کے ٹکڑے نصف کلو ميٹر تک پھيلے ہوئے ہيں، طيارے کا ملبہ کئي مکانوں پر گرا ہے، حادثے کے بعد علاقہ مکينوں نے خود امدادي سرگرمياں شروع کيں اور لاشوں و انساني اعضا کو ايک جگہ جمع کرنا شروع کر ديا تھا، حادثے کے بعد علاقے ميں بجلي بھي چلي گئي جس کے باعث امدادي کاموں ميں مشکل پيش آ رہي ہے۔

سول ايوي ايشن ذرائع اور وزارت دفاع نے تصديق کي ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا مسافر طيارہ بھوجا ايئر لائن کا ہے، جس ميں 118 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے، مسافروں ميں 6 شير خوار بچے بھي شامل ہيں۔ صدر زرداري اور وزيراعظم گيلاني نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کي تحقيقات کا حکم ديديا ہے۔ ريسکيو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طيارہ مکمل طور پر تباہ ہو گيا ہے اور علاقے ميں ملبہ و انساني اعضاء اور لاشيں دور دور تک بکھري ہوئي ہيں، شديد بارش کے باعث امدادي کاموں ميں انتہائي مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق طيارہ اسلام آباد ايئرپورٹ سے 5 کلو ميٹر دور رہائشي علاقے ميں گرا، حادثے کے مقام پر اب بھي کئي جگہ آگ لگي ہوئي ہے اور طيارے کا ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا ہے، امدادي ٹيميں حادثے کے مقام پر پہنچ گئي ہيں ، پاک فوج کے جوان بھي جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے ہيں جبکہ راولپنڈي اور اسلام آباد کے اسپتالوں ميں ايمرجنسي نافذ کردي گئي ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچي سے پرواز کے وقت بتا ديا گيا تھا کہ اسلام آباد ميں موسم خراب ہے، جس کے باوجود طيارہ اسلام آباد کيلئے روانہ کر ديا گيا، اس وقت بھي وفاقي دارالحکومت ميں موسم شديد خراب ہے، ذرائع کے مطابق بھوجا ايئر لائن کے طيارے کے پائلٹ نور اللہ آفريدي جبکہ کو پائلٹ مشتاق تھے، پائلٹ نے خراب موسم کے باوجود طيارہ لينڈ کرانے کي کوشش کي۔ ذرائع کے مطابق نجي ايئر لائن کي پرواز بي فور 213 شام 5 بجے کراچي سے اسلام آباد کيلئے روانہ ہوئي تھي، تاہم ٹريفک کنٹرول سے 6 بج کر 40 منٹ سے طيارے کا کوئي رابطہ نہيں تھا۔ ذرائع کے مطابق کنٹرول ٹاور سے طيارے کو لينڈنگ کيلئے کليئر کر ديا گيا تھا، تاہم موسم کي خرابي کے باعث طيارہ حادثے کا شکار ہو گيا۔ بھوجا ايئر لائن کے اسٹيشن ماسٹر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بي فور 213 کي آج شام پہلي پرواز تھي، کمپني نے آج سے نئي پروازوں کا آغاز کيا۔
خبر کا کوڈ : 155032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش