0
Sunday 22 Apr 2012 23:31

پاکستان اور بھارت امن قائم کرنے کی کوششوں کو تیز کریں، سابق فوجی

پاکستان اور بھارت امن قائم کرنے کی کوششوں کو تیز کریں، سابق فوجی
اسلام ٹائمز۔ سابق فوجیوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت امن قائم کرنے کی کوششوں کو تیز کریں اور دونوں ممالک کے ورزائے اعظم سیاچن میں امن کے یک نکاتی ایجنڈے پر نتیجہ خیز مزاکرات کریں۔ ملک میں ہوابازی کے حفاظتی معیار بڑھائے جائیں اور بھوجا ائیر کے حادثہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ وزیراعظم سات ارب روپے کے سکینڈل میں ملوث اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے فوجی افسروں کے خلاف نازیبا زبان اور دھمکیوں کا استعمال نہ کریں۔ میڈیا اہم ملکی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور سیاچن میں امن قائم کرنے اسکا رول یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایکس سروس میں سوسائٹی (پیس) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ میجر جنرل ہارون سکندر پاشا، کموڈور ایم فاروق مرزا،سکواڈرن لیڈر لیاقت علی انصاری، کرنل سجاد اختر ملک، کرنل ایم ممتاز، لیفٹیننٹ کرنل ایم طارق کمال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انھوں نے کہا کہ سیاچن کے دیرینہ تنازعہ نے دونوں ممالک کو ناقابل واپسی نقصان پہنچایا ہے اورہم اعلیٰ فوجی و سیاسی قیادت بشمول صدر زرداری، نواز شریف اور جنرل کیانی کی جانب سے پیس کے مطالبہ کے بعد قیام امن کے عزم کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت اس مسئلے کا ایسا حل تلاش کریں جو دونوں ممالک کے لئے قابل قبول ہو۔ یکطرفہ انخلا اور فوجوں کی موجودہ پوزیشن تسلیم کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ کشیدگی کم ہونے کی صورت میں دونوں ممالک کے پاس عوام کی فلاح پر اربوں ڈالر خرچ کرسکیں گے۔

سابق فوجیوں نے کہا کہ وزیراعظم اے این ایف کے برگیڈئیر فہیم کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے قبل یہ بھول گئے کہ انھیں آئینی طور پر مقرر کیا گیا ہے اور چیف جسٹس پاکستان نے انکی دوبارہ تقرری بھی کی ہے۔ انکا واحد قصور سات ارب کے سکینڈل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہیں جس میں انکا بیٹا اور دوست ملوث ہیں۔ سابق فوجی برگیڈئیر فہیم کو تمام تر اخلاقی اور قانونی مدد فراہم کریں گے۔ انھوں نے بھوجا ائیر کے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہوائی حفاظتی معیار بڑھانے اور ذمہ داروں کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 155653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش