0
Monday 23 Apr 2012 17:11

تحریک انصاف کا سونامی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، عمران خان

تحریک انصاف کا سونامی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف صرف بڑھکیں مار سکتے ہیں ان کو اپنی جانیں ملک اور عوام سے بھی زیادہ عزیز ہیں، حکمران کرپشن بچا کر سیاسی شہادت کا ڈرامہ رچانا چاہتے ہیں مگر قوم ان کے کالے کرتوتوں کو جانتی ہے، قوم کو بیوقوف بنانے کا دور گزر چکا اب لوگ اچھی جانتے ہیں کہ کون پاکستان کے اس کا مقام دلا سکتا ہے، میں دعوی سے کہتا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی اور تمام مخالفین کو عبرت ناک شکست ہو گی، تحریک انصاف کا سونامی اس ملک سے کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کو حل کریگا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جتنی کرپشن اور لوٹ مار ہوئی ہے اس کی ماضی میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی، آج بھی صرف وزیراعظم نہیں ان کی اولادیں اور وفاقی وزراء بھی کرپشن کے حمام میں ننگے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمن، اسفند یار ولی اور حکومت کے دیگر اتحادی تحریک انصاف کے سونامی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر میں چیلنج کرنا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف کا سونامی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور بہت جلد تحریک انصاف کا یہ سونامی مخالفین کے گھروں تک بھی پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف جتنا بزدل اور ڈرپوک کوئی اور نہیں دونوں بات تو عوام کی کرتے ہیں مگر ان کو اپنی جانیں بہت زیادہ عزیز ہیں۔ 


خبر کا کوڈ : 155895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش