0
Tuesday 3 Apr 2012 18:50

طالبان کو دہشتگردی ترک کرنا ہو گی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، وکٹوریا نولینڈ

طالبان کو دہشتگردی ترک کرنا ہو گی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، وکٹوریا نولینڈ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے خواہشمند طالبان گروپوں سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں لیکن افغان آئین اور عوام کے دشمنوں کا مقابلہ میدان جنگ میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب آج افغان وزیر خارجہ زلمے رسول زاد طالبان سے مذاکرات کیلئے قطر پہنچ رہے ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کیلئے طالبان کو دہشتگردی ترک کرتے ہوئے القاعدہ اور اس کے نظریئے کی پیروکاری ختم کرنا ہو گی، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کو بھی تسلیم کرنا ہو گا۔ ادھر کابل میں افغان وزارت خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ زلمے رسول زاد، دوحہ میں قطر کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں طالبان سے مذاکرات اور مفاہمت کے امور زیر غور آئیں گے۔


خبر کا کوڈ : 150141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش