0
Sunday 29 Apr 2012 17:36

بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے برقعہ اوڑھنے پر پابندی

بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے برقعہ اوڑھنے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ یورپ کے طرز عمل پر بھارت کی ریاست کرناٹک میں بھی طالبات پر برقعہ اوڑھنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں کرناٹیک کے سینٹ ایلوسیس کالج میں زیر تعلیم مسلمان طالبات پر برقعہ اوڑھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بڑھتے جرائم کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا، ادھر مدرسہ دارلعلوم دیوبند کے عالم دین کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ کو تعلیم کے ساتھ مذہبی رسومات میں رکاوٹ پیدا نہیں کرنی چاہئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹیک کے ’اسینٹ ایلوسیس کالج‘ نے اپنے نئے ’پراسپکٹس‘ میں طالبات پر امتحانات اور کلاس کے دوران برقعہ پہننے پر پابندی عائد کی ہے۔
 
میڈیا رپورٹ کے مطابق کالج انتظامیہ نے یہ پابندی بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لئے عائد کی ہے جبکہ مدرسہ دارالعلوم دیوبند کے عالم اشرف عثمانی کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ کو تعلیم کے ساتھ مذہبی رسومات میں رکاوٹ پیدا نہیں کرنی چاہئے، اس پابندی کے ردعمل میں کالج کی طالبات نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکام کو کالج انتظامیہ کے خلاف ایکشن لینا چاہئے تاکہ ہم اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 157331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش