0
Wednesday 2 May 2012 00:48

ملتان، مختلف تنظیموں کے ملعون پادری کیخلاف احتجاجی مظاہرے

ملتان، مختلف تنظیموں کے ملعون پادری کیخلاف احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ بدبخت امریکی پادری ٹیری جونز کی ناپاک جسارت کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان میں بھی جمعیت طلبہ عربیہ، تحریک حرمت رسول ص، جماعت اسلامی، جے یوآئی (ف)، جے یوپی، جمعیت اہلحدیث، تنظیم اسلامی، جے یو آئی، چیمبر آف سمال ٹریڈرز، ہول سیل کلاتھ بورڈ اور غلہ منڈی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ملتان کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ملعون پادری کو امریکی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، امریکیوں کی نگرانی میں (نعوذ باللہ)قرآن پاک کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا جارہا ہے اور ہمارے حکمران امریکہ کیلئے نیٹو سپلائی بحال کر رہے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی (نعوذ باللہ) بے حرمتی کرنیوالوں کو دندان شکن جواب دینے کی ضرورت ہے، غیور مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن قرآن پاک اور نبی اکرم ص کی شان اقدس میں گستاخیوں (نعوذ باللہ) کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ مقررین نے کہا کہ ملعون پادری کی ناپاک جسارت، ڈرون حملوں امریکہ اور نیٹو فورسز کیلئے سپلائی بحالی کیخلاف پورے ملک میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور جمعتہ المبارک 4 مئی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 158232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش