0
Thursday 26 Nov 2009 10:04

اوباما نے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی یقین دہانی کرا دی،بھارت

اوباما نے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی یقین دہانی کرا دی،بھارت
واشنگٹن:بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ صدر اوباما نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ممبئی حملوں کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے۔واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان پر زور دیا کہ وہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ممبئی حملوں کے ملزمان کو سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔یہ ان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ہمیں امید ہے کہ پاکستان اس دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمات چلا کر انہیں سزائیں دے گا۔طالبان کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے کہا کہ طالبان کا قبائلی علاقوں سے نکل کر شہروں میں کارروائی کرنا نہ صرف پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے بلکہ اس سے بھارت کی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
 ممبئی حملے:پاکستانی اقدامات پر بھارتی خیر مقدم
واشنگٹن:بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے ممبئی حملوں کے ملزمان پر پاکستان کی عدالت میں فرد جرم عائد کیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے اور انہیں سزا دے۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے ہراقدام کی حمایت کرتے ہیں اور بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے تا کہ خطے میں تبدیلی آئے۔
خبر کا کوڈ : 15827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش