0
Tuesday 24 Nov 2009 12:10

کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں،طالبان اور القاعدہ کی کامیابی تباہ کن ہو گی،بھارتی وزیراعظم

کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں،طالبان اور القاعدہ کی کامیابی تباہ کن ہو گی،بھارتی وزیراعظم
واشنگٹن:بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔واشنگٹن میں اپنے خطاب میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے الزام عائد کیا کہ ممبئی حملہ کیس میں ملوث افراد پاکستان میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ممبئی حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان پر دباؤ ڈالے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات کا حل چاہتا ہے اور اور بھارت تمام تنازعات پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور داخلی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت خطے میں موجود تمام ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے تمام عالمی طاقتیں کردار ادا کریں۔من موہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے طالبان کے خاتمے کے لئے بہتر اقدامات کیے۔لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے،القاعدہ اور طالبان کی افغانستان میں کامیابی سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی سلامتی بھی متاثر ہو گی۔ 
نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کی کامیابی سے جنوبی اشیا کے استحکام پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے۔ واشنگٹن میں کونسل آف فارن ریلیشن سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سے کشمیر سمیت تمام معاملات حل کرنا چاہتے ہیں اور اس پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔مگر اسلام آباد کو دہشت گردی کا راستہ چھوڑنا ہو گا۔من موہن سنگھ نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد تحمل کا مظاہرہ کرنے پر انہیں کوئی افسوس نہیں۔ان کہنا تھا کہ ان پر اس دوران بہت دباؤ رہا لیکن انہوں نے اس دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے درست اور متوازن فیصلہ کیا۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان پر دباوٴ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کیلئے عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں۔ اگر طالبان اور القاعدہ کامیاب ہوگئے تو پاکستان اور جنوبی کے استحکام پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے۔بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام علاقائی اور عالمی قوتیں افغان حکومت کی بھرپور حمایت کریں۔
خبر کا کوڈ : 15676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش